Jump to content

Wy/ur/پاکستان

From Wikimedia Incubator
< Wy | ur
Wy > ur > پاکستان

پاکستان سفر و سیاحت کا ایک اہم مرکز رہا ہے ۔یہاں بہت خوبصورت مناظر ہیں۔ پاکستان براعظم ایشیا میں واقع ہے۔ اس کے شمال میں چین، مشرق میں بھارت، مغرب میں افغانستان اور ایران اور جنوب میں بحیرہ عرب واقع ہیں۔،دنیا کا چھٹا ملک بلحاظ آبادی اور 34وا ملک بلحاظ رقبہ ہے۔ پاکستان کو چار صوبوں اور کچھ وفاقی علاقہ جات میں تقسیم کردیا گیا ہے۔


خطے

[edit | edit source]

پاکستان ایک وفاق ہے جو چار صوبوں اور چار علاقہ جات پر مشتمل ہے۔چار صوبوں میں خیبر پختونخوا،پنجاب،سندھ اور بلوچستان شامل ہیں۔اور چار علاقوں میں اسلام آباد،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور قبائلی علاقہ جات ہیں۔

نقشہ پاکستان
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان جوکہ دنیا کے عظیم ترین پہاڑوں کا گھر ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہریالی اور خوبصورتی کا گھر بھی ہے۔
خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات
زیادہ تر پشتون آبادیاں ہیں جو مہمان نوازی میں اپنے مثال آپ ہیں۔خیبر پختونخوا کے شمالی علاقے سیاحت کے لئے مشہور ہیں جن میں چترال،سوات،دیر زیریں،مانسہرہ،ایبٹ آباد شامل ہیں۔
آزاد کشمیر
پاکستان میں واقع خوبصورت علاقہ جس کو زمین پہ جنت کہا جاتا ہے۔یہ پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔
پنجاب
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا علاقہ ہے جو بہت سے تاریخی مقامات کا متحمل ہے جن میں مینار پاکستان،شاہی قلعہ،وغیرہ شامل ہیں.
سندھ
سندھ پاکستانی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔ زیادہ تر سیاح دان یہاں کراچی اور مہنجو ڈرو آتے ہیں.
بلوچستان
رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے ۔ حکومتوں کے عدم توجہ کے باعث یہاں سفر کے لئے زیادہ سہولیات نہیں ہیں۔

مذید

[edit | edit source]

ویکی نیوز