Wy/ur/سوات
سوات ایک صحت افزا خوبصورت مقام ہے جو پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شمالی حصے میں دیر زیریں کے پاس واقع ہے۔یہاں لوگ قومی سطح پر سیاحت و تفریح کے لئے آتے ہیں۔سيرو سياحت کے کثير مواقع کي وجہ سے اسے پاکستان کا سویٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ شمالي علاقہ جات کي ترقي ميں سوات کا ايک اہم کردار رہا ہے۔ سر سبز و شاداب وسیع ميدانوں کے علاوہ يہ تجارت کا مرکز بھي ہے ۔ يہاں خوبصورت مرغُزار اور شفاف پاني کے چشمے اور دريا موجوکالام ,مدين اور بحرين ميں زندگي کي تمام سہوليات بشمولِ اعلٰي تعليمي ادارے موجود ہيں۔ یہاں کے لوگ انتہائي محنتي اورذہني لحاظ سے کافي ترقي يافتہ ہيں۔ سوات میں سیر سیاحت کے لئے خاص کر مالم جبہ، ڈاگے، کبل، سیدو شریف، شریف آباد،خوازہ خیلہ، بحرین، مدین، کالام، میلگا اور خزانہ زیادہ تر مشہور ہے۔سوات ايک سابقہ رياست تھی جسے 1970ميں ضلع کي حيثيّت دي گئي۔ ملاکنڈ ڈويژن کا صدر مقام سیدو شریف اس ضلع ہي ميں واقع ہے۔ سوات کو خیبر پختونخوا کے شمالي خطے ميں امتيازي حيثيّت حاصل ہے۔
علاقے
[edit | edit source]قابل دید مقامات
[edit | edit source]رسائی
[edit | edit source]بذریعہ جہاز
[edit | edit source]بذریعہ گاڑی
[edit | edit source]اسلام آباد سے موٹروے کے ذریعے چارسدہ تک پہنچئے اس کے بعد چارسدہ سے مالاکنڈ وہاں دیر زیریں کے علاقے چکدرہ سے سیدھا آپ سوات پہنچے گے
مقامات جو دیکھنے ہیں
[edit | edit source]