Wn/ur/تازہ ترین

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | urWn > ur > تازہ ترین
Jump to navigation Jump to search

آج 20 جنوری 2016ء بروز بدھ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ صبح نو بجے کے قریب کیا گیا۔ یونیورسٹی سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آنا شروع ہوئیں جسکے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کام شروع کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطا بق آپریشن کے بعد کل چار دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ اب تک 19 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع دی گئی ہے، متعدد افراد کو زخمی حالت میں ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں[edit]

  • قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن بند کیا جائے،دفاع پاکستان جرگہ کی قرارداد

پشاور(سی ایم لنکس)پشاور میں دفاع پاکستان کونسل کے قومی جرگے نے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورکہا ہے کہ حکومت پاک فضائیہ کو ڈرون گرانے کی اجازت دے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ سے باہرنکلے۔ دفاع پاکستان کونسل کے جرگے نے ایک قرارداد منظور کی، جس میں کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن بند کیا جائے، تمام مسائل گفت وشنید سے حل کیے جائیں، حکومت پاک فضائیہ کو ڈرون گرانے کی اجازت دے۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنما مولانا سمیع الحق نے قرار داد کے اہم نکات پڑھ کر سنائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خارجہ پالیسی کو قومی امنگوں سے ہم آہنگ کیا جائے، طالبان سے مذاکرات کیے جائیں اورفوجی آپریشن بند کیا جائے جبکہ فاٹاآپریشن کے دوران متاثرہونے والے افراد کومعاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ قرارداد کے مطابق پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیرجوش وخروش سے منایا جائے گا، قرارداد میں خیبرپختون خوا میں نیٹوسپلائی بند کرنے کی حمایت کی گئی۔مولانا سمیع الحق نے جرگے کے شرکاء سے قراداد کی منظوری لی۔ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کے جرگے میں جمعیت علماء اسلام( س) کے مولانا سمیع الحق، جماعت الدعوة کے حافظ سعید، دفاع پاکستان کونسل کے حمید گل اور جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ بھی شریک تھے۔

آج سال کا مختصر ترین دن، طویل ترین رات راولپنڈی(سی ایم لنکس) آج22دسمبر بروز اتوار سال 2013کا مختصر ترین دن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن 11گھنٹے اور20منٹ کا ہوگا جبکہ رات12گھنٹے اور40منٹ پر مشتمل ہے جبکہ کل 23دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنا شروع ہو جائیگا۔

بیک وقت کئی افراد کا چھتری تلے ڈانس کرنے کا عالمی ریکارڈ لندن(سی ایم لنکس)بر طانیہ میں بیک وقت کئی افرادنے چھتری تلے ڈانس کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ گانے کی دھن پر کوریوگراف کیے گئے اس پانچ منٹ کے ڈانس میں232شرکاء نے حصہ لیا جنہیں منتظمین نے چھ ماہ کے عرصے میں جمع کرکے تربیت دی تھی۔رنگ برنگی چھتریوں تلے ڈانس کرکے یہ افراد نہ صرف دلچسپ تفریح سے محظوظ ہو ئے بلکہ عالمی کارنامہ بھی اپنے نام کر لیا۔ چین :آئس اینڈ اسنو فیسٹیول ، برف سے مجسمہ سازی کا14واں سالانہ مقابلہ بیجنگ(سی ایم لنکس)چین کے سرد ترین شہر ہربن میں30واں سالانہ آئس اینڈ اسنوفیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے سیاح شرکت کرینگے۔5جنوری کو شروع ہونے والے اس فیسٹیول سے قبل برف سے مجسمہ سازی کے14ویں سالانہ مقابلوں کاآغاز کردیا گیا ہے۔برف سے دیوہیکل ،دلچسپ اور منفرد مجسمے تخلیق کرنے کے اس مقابلے میں کئی ممالک کی20ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اورماہر آرٹسٹ ایک دوسرے کے دوبدو نظر آرہے ہیں۔اس مقابلے میں شامل ٹیموں کو Songhuaنامی جمے ہوئے دریا سے برف لیکرا�±سے تراش خراش کرچار دنوں میں ایسا مجسمہ تخلیق کرنا ہوتا ہے جو ناصرف دو لوگوں کے قد کے برابرہو بلکہ اسکا وزن بھی دو ٹن تک ہو۔