Wn/ur/شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب
Appearance
شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے، مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے 174 ووٹ حاصل کیے۔ تحریک انصاف کے تمام ارکان انتخابی عمل کا بائیکاٹ اور اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرکے ایوان سے چلے گئے
تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے۔
نو منتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے ڈرامہ چل رہا ہے کہ کوئی خط آیا ہے،
انہوں نے کہا اس خط پر پارلیمان کی سیکیورٹی کمیٹی میں ان کیمرہ بریفنگ میں مسلح افواج کے سربراہان، خط لکھنے والے سفیر اور اراکین پارلیمنٹ موجود ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر خط کے معاملے میں ذرہ برابر بھی سچائی ثابت ہوئی تو میں وزارت عظمیٰ سے اسعتفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا۔