Wn/ur/قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | ur
Wn > ur > قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قاسم خان کی زیر صدارت ہوا اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قرارداد پیش کی۔

تحریک پیش کرنے کے بعد قواعد کے مطابق اس کی پیش کش کے لیے 20 فیصد اراکین یعنی 68 اراکین اسمبلی کی حمایت ضروری تھی۔

  گنتی ہوئی تو سپیکر نے بتایا کہ عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کی تحریک پر 161 ارکان اسمبلی نے اس کے حق میں ووٹ دیا اور اس قراداد کو ووٹنگ کے لیے پیش کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر تین دن سے قبل ووٹنگ نہیں، اس پر تین دن کے بعد اور سات دن کے اندر ووٹنگ ہونا ضروری ہے۔ حزب اختلاف کو امید ہے کہ ان کی لائی گئی تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں آسانی سے کامیاب اور مطلوبہ 172 ووٹ حاصل کرلے گی۔ ویکی نیوز