Wn/ur/خرگوش پالنا

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | ur
Wn > ur > خرگوش پالنا

خرگوش پاکستان کے چاروں صوبوں میں گھریلوں سطح پر پالا جانا والا جانور ہے اسکی کمرشل فارمنگ نہ ہونے کے برابر ہے خرگوش کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ایک خرگوش ایک سال میں جتنے بچے دیتا ہے ان کا مجموعی وزن ایک گائے کے برابر ہوجاتا ہے۔ اور اگر آپ فقط تین خرگوش (دو مادہ اور ایک نر) پالیں تو یہ ایک چھوٹے گھرانے کیلئے سال بھر کیلئے گوشت مھیا کرنے کیلئے کافی ہیں۔ خرگوش کو پنجرے میں آسانی سے پالا جاسکتا ہے، جسے لوہے کی تاروں یا لکڑی کے تختوں سے کم خرچ میں بنایا جاسکتا ہے۔ آم اور دیگر پھلوں کے کارٹن سے بہت ہی کم خرچ مین ڈربہ بنایا جاسکتا ہے۔ ڈربہ اینٹوں سے چھوٹی دیوار چن کر بھی بنایا جاسکتا ہے۔


حالانکہ یہ قدرتی گھاس اور قدرتی چیزیں کھا کر جلد بڑھنے والا جانور ہے خرگوش حلا ل جانور ہے


اگر آپ کے پاس 10×7 فٹ جگہ ہے تو آپ 10خرگوش سے چھوٹا فارم بنا سکتے ہیں اور گھریلوں سطح پر اپنے گھر کی گوشت کی ضروت پوری کر سکتے ہیں اور منافع بہی کما سکتے ہیں


8مادہ خوگوش اور 2نر سے شروع کریں کراس کے بعد مادہ کی پرگنسی کا ٹائم 30دن ہوتا ہے مادہ تیس دن کے بعد بچے دیتی ہے جو 20دن اسکے دودھ پر رہیتے ہیں اور پہر گہاس پر آجاتے ہیں ڈلیوری کے دو دن بعد مادہ کراس ہو جاتی ہے


ایک مادہ ایک ڈلیوری میں4سے 6بچے دیتی ہے جو60سے70دن میں تیار ہو جاتے ہیں خوراک ان کی خوراک میں لوسن مکئ برسیم، سبزوں کے چھلکے اور بچی ہوئ روٹی کے ٹکڑے وغیرہ شامل ہیں کھل بنولہ گندم کا دلیہ مکی کا دلیہ جوار کا دلیہ وغیرہ بھی کھاتے ہیں ثابت اجناس دینے سے انہیں فورا"موشن لگ جاتے ہیں


انہیں ہفتہ میں ایک دفعہ اگمنٹین +کال پول سرپ ایک لیٹر پانی میں تین تین چمچ دیں ان میں جلد کی بیماری آتی ہے اسمیں انہیں آئیورمیکٹن زیر جلد لگائیں ان کی ڈی وارمنگ کے لیے زینٹل 10ml ایک لیٹر پانی میں دیں

ویکی نیوز