Jump to content

Wn/ur/روس اور یوکرین تازہ ترین صورت حال

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | ur
Wn > ur > روس اور یوکرین تازہ ترین صورت حال

روس اور یوکرین نے ماریوپول سے انخلا کے منصوبے کی منظوری دے دی

ریڈ کراس کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے ماریوپول سے انخلا کے منصوبے کو منظور کیا جس کے بعد تنظیم نے شہرسے فوری انخلا کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں جس کے تحت ماریوپول سے 54 بسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے یوکرینی شہریوں کو باہر نکالا جائے گا۔

یوکرین نیٹو میں شمولیت نہ اختیار کرنے پر رضامند

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔ یوکرین نے بات چیت میں کہا ہے کہ اس نے نیٹو میں شامل نہ ہونے پر اتفاق کیا ہے بشرطیکہ روس مکمل جنگ بندی کا اعلان کرے۔

ترک وزیر خارجہ میولت کیووسگلو نے اس موقع پر کہا کہ استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے جاری مذاکرات میں یہ سب سے اہم پیش رفت ہے۔

یوکرین کی جنگ میں روس کے ایک ہزار 351 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں

روس کی فوج کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ ’یوکرین کی جنگ میں ان کے ایک ہزار 351 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ سرگئی روڈسکو نے دعویٰ کیا کہ اس جنگ کے دوران یوکرین کے 14 ہزار فوجی ہلاک جبکہ 16 ہزاز زخمی ہوچکے ہیں۔

روسی جنرل سٹاف کے اعلٰی نمائندے سرگئی روڈسکو نے کہا کہ ’مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیئف کو ہتھیاروں کی فراہمی ایک بڑی غلطی تھی، اس سے آپریشن کو طول ملا ہے، متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا اور یہ آپریشن کے نتائج پر اثرانداز نہیں ہو سکے گا۔

یوکرین: ماریوپول حوالے کرنے کا روسی الٹی میٹم مسترد

روس کے اتحادی چین نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے امن مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے لیکن ماسکو کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے۔

اتوار کو امریکہ میں چینی سفیر نے اس بات کی تردید کی کہ ان کا ملک جنگ کے لیے روس کو ہتھیار بھیج رہا ہے، جس کے چند روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے بیجنگ کو ایسا نہ کرنے کی تنبیہ کی تھی۔

سفیر کن گینگ نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ چین گولہ بارود کی بجائے خوراک، ادویات، سونے کے بیگ اور بچوں کا فارمولا دودھ بھیج رہا ہے۔ تاہم انہوں نے مستقبل کے متعلق کوئی وعدہ نہیں کیا۔


شہری اہداف پر بمباری

یوکرینی حکام نے روس پر ماریوپول آرٹ اسکول پر بمباری کا الزام لگایا ہے جہاں خواتین اور بچوں سمیت تقریبا 400 افراد نے پناہ لے رکھی تھے۔


جبری منتقلی

ماریوپول حکام کا دعویٰ ہے کہ روسی فورسز نے تقریبا ایک ہزار باشندوں کو زبردستی روس پہنچایا ہے اور ان سے یوکرینی پاسپورٹ چھین لیے ہیں جو ایک ممکنہ جنگی جرم ہے۔


چیرنیگیو ہسپتال پر حملہ


گھیرے میں لیے گئے شمالی شہر چیرنیگیو کے میئر کا کہنا ہے کہ ’ توپ خانے کی اندھا دھند گولہ باری‘ سے درجنوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک اسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شہر ایک انسانی تباہی کا شکار ہے۔‘

ملنے کا وقت آ گیا ہے

یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی نے روس کے ساتھ فوری مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ:’  یروشلم شائد ’امن کی تلاش کے لیے صحیح جگہ‘ ہے۔ اگر یہ ممکن ہو جائے۔‘


روس اور یوکرائن ’معاہدے کے قریب‘

وزیر خارجہ میولود چاوش اولوکا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین نے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور وہ ’ایک معاہدے کے قریب‘ ہیں۔ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان ملاقات کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔


ہائپر سونک ہتھیار

روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین میں ایک بار پھر ہائپر سونک میزائل داغے ہیں جس سے ملک کے جنوب میں تیل ذخیرہ کرنے کی جگہ تباہ ہو گئی ہے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ اگراس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو ہتھیاروں کا استعمال ’گیم چینجر‘ نہیں ہوگا۔


’روس کو مسلح نہیں کیا جا رہا‘

امریکہ میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک یوکرین میں استعمال کے لیے روس کو ہتھیار نہیں بھیج رہا ہے۔ لیکن انہوں نے اس امکان کو بھی قطعی طور پر مسترد نہیں کیا کہ مستقبل میں بیجنگ کے ایسا کر سکتا ہے۔

پوپ کی’بے حس قتل عام' کی مذمت کی ہے۔

پوپ فرانسس نے یوکرین میں’بے حس قتل عام جس میں ہر روز قتل و غارت اور مظالم کو دہرایا جاتا ہے‘ کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے جنگ روکنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ: اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔‘


ایزوسٹل اسٹیل ورکس کا نقصان

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یورپ کے سب سے بڑے لوہے اور اسٹیل ورکس میں سے ایک ایزووسٹل کو روسی افواج نے بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔

الومینا، باکسائیٹ کی برآمدات پر پابندی عائد آسٹریلیا نے یوکرین کے لیے مزید ہتھیاروں اور انسانی امداد کا وعدہ کرتے ہوئے روس کو الومینا اور باکسائیٹ کی تمام برآمدات پر پابندی عائد کردی۔ روس اپنے ایلومینا کے20 فیصد کے لیے آسٹریلیا پر انحصار کرتا ہے۔


ایک کروڑ افراد بے گھر

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے سربراہ نے اتوار کے روز کہا کہ کہ روس کی ’تباہ کن‘ جنگ کی وجہ سے اب تک یوکرین کے ایک کروڑ افراد یعنی ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی بے گھر ہو چکی ہے ان میں33 لاکھ سے زیادہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

ویکی نیوز