Template:Wp/kls/ کالاشہ زبان کے بارے میں اردو مضمون

From Wikimedia Incubator

کالاشہ چترال کے وادی کالاش میں بولی جانے والی ایک زبان ہے اس زبان پر کھوار زبان نے اپنا اثر چھوڑا ہے کالاش میں حروف تہجی ایجاد کیے جاچکے ہیں اور کالاشہ ادب کو بھی محفوظ کیا جارہا ہے۔ بعض لوگ لفظ کالاش کا کیلاش بولتے ہیں جو کہ غلط ہے دراصل یہ کا لاش ہے جسے انگریزی میں بھی Kalash لکھا جاریا ہے۔ کالاشہ کالاش کی زبان ہے وادی کا لاش کوہ ہندوکش میں آباد ایک قبیلہ ہے وادی کالاش کو بعض لوگ کافرستان کہتے ہیں جو کہ گمراہ کن اصطلاح ہے اس وادی کے لوگ اب اسلام کی طرف آرہے ہیں اور کافرستان کہنے سے ان عزت نفس مجروح ہوتی ہے۔ کالاش صوبہ سرحد کے ضلع چترال میں آباد ہیں ۔ اس قبیلے کی مادری زبان کالاشہ ہے جو کہ دری زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ زبان اس خطہ میں نہایت جداگانہ مشہور ہے۔ چترال میں جن چھوٹی زبانوں کو خطرات لاحق ہیں ان میں کالاشہ زبان بھی شامل ہے۔ کالاشہ چترال میں بولی جانے والی ایک ہند-یورپی زبان ہے جو کہ چترال کے کالاشگوم میں بولی جاتی ہے۔ چترال میں اس زبان کو خطرات لاحق ہیں اور کالاش کے لوگوں نے اس زبان کو بچانے کی طرف ابحی تک توجہ نہیں دی ہے۔ کالاش کے تقریبا چھ ہزار افراد کی یہ مادری زبان ہے۔ کھوار اکیڈمی نے چترال اور شمالی علاقہ جات کی جن معدوم ہونے زبانوں کو بچانے کے لیے یونیسکو (UNESCO) سے اپیل کی ہے ان زبانوں میں کالاشہ بھی شامل ہے۔ کھوار زبان نے چترال میں بولی جانے والی جن بارہ زبانوں پر اپنا اثر چھوڑا ہے ان میں کالاشہ بھی شامل ہے اور کالاشہ بولنے والے اب کھوار بولنے کو ترجیع دینے لگے ہیں اگر یہی صورت حال جاری رہی تو کالاشہ زبان ختم ہو جاءے گی

Photo Credit: OttawaAC