Talk:Wp/khw/اقرارالدین خسرو
Add topicاردو کلام اقرارالدین خسرو
[edit source]چلو کچھ اور کرتے ہیں۔۔۔
جسے تم دوش کہتے ہو جسے معیوب کہتے ہو۔ اسے ہم چھوڑ دیتے ہیں یہ رشتہ توڑ دیتے ہیں۔ اب اُلفت کے تقاضوں سے چلو منہ موڑ لیتے ہیں محبت تم نہیں کرتے چلو کچھ اور کرتے ہیں محبت ہم نہیں کرتے چلو کچھ اور کرتے ہیں۔ فسانہ غم سنائے جو تمہیں اچھا نہیں لگتا کوئی جو مسکرائے تو تمہیں اچھا نہیں لگتا خوشی کے گیت گائے تو تمہیں اچھا نہیں لگتا ابھی سب کو رلا کر ہی انھیں دشمن بنا کر ہی چلو مل کر گلستاں میں ابھی نفرت پھیلا کر ہی پرندے مرغزاروں سے چلو مل کر اڑاتے ہیں چلو مل کر گلستاں کو جہنم اب بناتے ہیں محبت تم نہیں کرتے چلو کچھ اور کرتے ہیں چلو دہشت پھیلاتے ہیں چلو نفرت پھیلاتے ہیں چلو معصوم لوگوں کو ذرا زندہ جلاتے ہیں چلو مندر کے زینوں میں کوئی خودکش بیٹھاتے ہیں چلو مسجد کے سائے میں کہیں کشتی لڑاتے ہیں چلو چرچوں کے صحنوں میں چُھپا کے بم اڑاتے ہیں چلو ممبر پہ خطبوں میں فساد و شر پھیلاتے ہیں چلو معصوم بچوں کو ذرا ًخودکش ً سیکھاتے ہیں چلو جو چُپ نہیں رہتا اسے کافر بلاتے ہیں چلو بے درد لوگوں کا ہی اک فرقہ بناتے ہیں محبت تم نہیں کرتے چلو کچھ اور کرتے ہیں محبت ہم نہیں کرتے چلو کچھ اور کرتے ہیں چلو کچھ اور کرتے ہیں۔۔
اقرارالدین خسرو۔ اقرارالدین خسرو (talk) 07:15, 12 November 2017 (UTC)