Jump to content

Wy/ur/نیویارک

From Wikimedia Incubator
< Wy | ur
Wy > ur > نیویارک

نیویارک ریاستہائے متحدہ امریکہ کا سب سے بڑا شہر ہے اور دنیا کے عظیم ترین شہروں میں سے شمار ہوتا ہے۔ اس کو بگ ایپل (big apple) بھی کہا جاتا ہے۔ ریاست نیویارک کے اس شہر کی آبادی 8.2 ملین ہے جبکہ شہر 321 مربع میل (تقریباًً 830 مربع کلومیٹر) پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ براعظم شمالی امریکہ کا سب سے گنجان آباد شہر ہے۔ مضافاتی علاقوں کی آبادی سمیت 18.7 ملین کی آبادی کے ساتھ نیویارک دنیا کے بڑ ےشہری علاقوں میں سے ایک ہے۔ نیویارک کاروبار، تجارت، فیشن، طب، تفریح، ذرائع ابلاغ اور ثقافت کا عالمی مرکز ہے جہاں کئی اعلیٰ نوعیت کےعجائب گھر، آرٹ گیلریاں، تھیٹر، بین الاقوامی ادارےاور کاروباری مارکیٹیں ہیں ۔ اقوام متحدہ کاصدر دفتر بھی اسی شہر میں ہے جبکہ دنیا کی کئی معروف بلند عمارات بھی اسی شہر کی زینت ہیں۔ یہ شہر دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے پر کشش حیثیت کا حامل ہے اور وہ نیویارک کے اقتصادی مواقع، ثقافت اور طرز زندگی سے فائدہ اٹھانے کے لئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ نیویارک شہر میں امریکہ کے دیگر شہروں کے مقابلے میں جرائم کی شرح سب سےکم ہے۔ اس وقت نیویارک شہر کے میئر مائیکل بلوم برگ ہیں۔

مذید

[edit | edit source]

ویکی نیوز