Wy/ur/اردن
Appearance
اردن مغربی ایشیاء کا ملک ہے۔ اس کے مشرق میں سعودی عرب اور مغرب میں اسرائیل واقع ہے۔ اردن اور اسرائیل بحیرہ مردار کا انتظام سنبھالتے ہیں۔ اردن کی واحد بندرگاہ اس کے جنوبی سرے پر خلیج عقبہ پر واقع ہے۔ اس بندرگاہ کو اسرائیل، مصر اور سعودی عرب بھی مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اردن کا زیادہ تر حصہ صحرائے عرب پر مشتمل ہے۔ تاہم شمال مغربی سرے پر ہلال نما زرخیز علاقہ موجود ہے۔ اس کا دارلحکومت عمان ہے۔یہاں پہ بہت سے تاریخی سیاحتی مقامات ہیں جن میں سے اصحاب کہف کا مقبرہ قابل ذکر جہاں قرآن میں ذکر کئے گئے اصحاب کہف کے ہڈیاں محفوظ ہیں۔