Wp/xvi/کامویری ویکیپیڈیا

From Wikimedia Incubator
< Wp‎ | xvi
Wp > xvi > کامویری ویکیپیڈیا

ویکیپیڈیا کو جنوری 2001ء میں شروع کیا گیا تھا اور کامویری زبان میں اس کا آغاز 20 جولائ 2011ء میں کھوار اکیڈمی کے صدر نشین، صحافی، مترجم اور چترالی ادیب رحمت عزیز چترالی کی کوششوں سے ہوا۔ کامویری ویکیپیڈیا ایک ایسا موقع روۓ خط ہے کہ جہاں مختلف علوم پر بکھری ہوئی معلومات کو نا صرف یکجا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلکہ ان میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔ منصوبہ بہت بڑا ہے بلکہ عظیم ہے، مگر افرادی قوت ناپید۔ مقصد علم کی تمام شاخوں کو عام آدمی کی سمجھ کے مطابق بنا کر پیش کرنا ہے کیونکہ یہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی اس قطرہ قطرہ بننے والے دریا میں ٹپکانے کے لیۓ کوئی موضوع ، کوئی معلومات ، کوئی لفظ ہو تو بلا کسی ہچکچاہٹ کے شامل کردیجیۓ کہ اسی طرح یہ دریا ، بنجر زمین کو سیراب کرنے کے قابل ہوسکتا ہے۔ کسی بھی قوم کا تشخص اور قوم کی ترقی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ قوم علم و عمل کے میدان میں کس طرح کے طرزTemplate:زیر عمل کا مظاہرہ کرتی ہے، اور کامویری وکیپیڈیا آپ کو وہ موقع فراہم کرتا ہے کہ جہاں آپ نا صرف یہ کہ علمی میدان میں عملی طور پر باآسانی کامویری کا تشخص اجاگر کرسکتے ہیں بلکہ خود اپنی شناخت بھی بنا سکتے ہیں۔

ویکیپیڈیا کیا ہے؟

ویکیپیڈیا ایک دائرہ المعارف ہے جو کہ مشترکہ طور پر اسکے قائرین و ناظرین ہی تحریر کرتے ہیں۔ یہ دائرہ المعارف ایک خاص قسم کی موقع حبالہ کا استعمال کرتا ہے جو کہ ویکی کہلاتی ہے اور تحریری اشتراک میں سہولت پیدا کرتی ہے۔ لاتعداد افراد، ہر گھنٹے میں بے شمار ترمیمات و اضافے کرکہ مستقل ویکیپیڈیا کو ترقی دے رہے ہیں، یہ تمام ترامیم ویکیپیڈیا میں دائیں جانب دئیے گئے حالیہ تبدیلیاں میں محفوظ کرلی جاتی ہیں؛ اسکے علاوہ صفحات میں کی گئی ترامیم ، ان صفحات کے ---- تاریخچہ ---- کے حصے میں محفوظ ہوجاتی ہیں جن کو آپ ---- ترمیم --- کے بٹن کے برابر میں موجود، تاریخچہ پر طق (click) کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ نامناسب و بیہودہ ترامیم کو سرعت سے حذف کردیا جاتا ہے۔

چند فوائد

  1. ویکیپیڈیا ایک عالمگیر موقع (site) ہے اور اس پر کی گئی آپ کی تحریر بھی عالمگیر ہو گی۔
  2. وکیپیڈیا آپ کو حبالہ محیط عالم پر لامحدود فضاء (space) مہیا کرتا ہے ، جس پر آپ جس قدر چاہیں اپنے قلم کی صلاحیت استعمال کر سکتے ہیں۔
  3. وکیپیڈیا آپ کو اپنا ذاتی صفحہ مہیا کرتا ہے ، جس پر آپ اپنے بارے میں جو کچھ تحریر کرنا چاہیں اور جس قدر کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔
  4. وکیپیڈیا آپ کو قلمی دوست مہیا کرتا ہے جو ہر وقت اور ہر مرحلے پر آپ کے ساتھ ہونگے۔
  5. ویکیپیڈیا آپ کو ہر مشکل پر فوری مدد فراہم کرے گا تاکہ آپ اپنی تحریر بخوبی مکمل کر سکیں۔
  6. آپ کا جو مضمون بھی جامع ہو جاۓ گا ویکیپیڈیا اسکو منتخب مقالے کا درجہ دے کر صفحۂ اول (ہوم پیج) کی زینت بناۓ گا۔
  7. آپ کا نام آپ کے ہر مضمون کے تاریخچے میں ہمیشہ کے لیۓ محفوظ ہو کر تاریخ کی زینت بنے گا۔

آپ کیا کر سکتے ہیں؟

آپ بے فکر ہو کر کوئی بھی تحریر یا ترمیم کر سکتے ہیں اور اس میں کسی قسم کے تذبذب یا فکر سے کام نہ لیں — اس ویکیپیڈیا میں ہر کوئی تقریبا ہر صفحے میں ترمیم کرسکتا ہے اور یہ آپکو اپنی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ بس یہ ہے کہ اس میں لکھنے والوں کو بھی اپنی تحریروں میں معیار اور اخلاقی اقدار کو ملحوظ رکھنا چاہیۓ۔ اگر کوئی نقص محسوس ہو تو اسے دور کردیں ، اگر کہیں کوئی ہجے کی غلطی ہو تو اسے درست کردیں اور اگر کوئی کمی ہو تو اسے بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

استعمال سے آپ ویکیپیڈیا کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے اور اسے آزادانہ اور بے فکر استمعال کرنے سے اس میں میں کوئی ٹوٹ پھوٹ یا خرابی نہیں پیدا ہوگی اور کوئی نقص ہو بھی گیا تو اسے درست کیا جاسکتا ہے۔ لہذا قدم بڑھائیے؛ کچھ لکھیۓ ، کچھ درست کیجیۓ اور اسکو معلومات کا ایک بہترین ذخیرہ بنانے کیلیۓ اپنی کوشش شامل کیجیۓ!