Wp/khw/یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ
"یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ" ایسے مقام (جنگل، پہاڑ، جھیل، صحرا، یادگار، عمارت یا شہر) کو کہا جاتا ہے جسے بین الاقوامی عالمی ثقافتی ورثہ پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کے تعلیمی سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی مرتب کردہ فہرست کے لیے نامزد یا اس میں شامل کیا گیا ہو۔
یہ منصوبہ ثقافتی یا قدرتی اہمیت کے حامل مقامات کی فہرست مرتب کرنے اور ان کی حفاظت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ مختلف شرائط کے تحت مندرج مقامات کو عالمی ورثہ فنڈ میں سے رقوم فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ منصوبہ "عالمی ثقافتی و قدرتی ورثے کی حفاظت کے حوالے سے میثاق" کے ذریعے شروع ہوا جسے یونیسکو کی مجلس عمومی نے 16 نومبر 1972ء کو اختیار کیا۔ اس وقت سے 184 ممالک (بمطابق جولائی 2007ء) اس کنونشن کی توثیق کر چکے ہیں۔ 2007ء کے مطابق 142 ممالک کے 851 مقامات اس فہرست میں شامل ہیں جن میں 660 ثقافتی، 166 قدرتی اور 25 مخلوط خصوصیات کے حامل ہیں۔ ہر عالمی ورثے کا حامل مقام اس ملک کی ملکیت ہے جہاں وہ واقع ہے لیکن مستقبل میں بنی نوع انسان کے لیے اسے محفوظ رکھنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ مختلف خطوں میں واقع مقامات کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
خطہ | قدرتی | ثقافتی | مخلوط | کل | % |
---|---|---|---|---|---|
افریقا | 33 | 38 | 3 | 74 | 9% |
عرب ریاست | 3 | 58 | 1 | 62 | 7% |
ایشیا بحر الکاہل | 45 | 126 | 11 | 182 | 21% |
یورپ اوچے شمالی امریکا | 51 | 358 | 7 | 416 | 49% |
لاطینی امریکہ اوچے کیریبین | 34 | 80 | 3 | 117 | 14% |
عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی اجلاس
[edit | edit source]
عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی فہرست میں شامل مقامات میں انتظامی معاملات پر غور کے حوالے سے سال میں متعدد بار اجلاس منعقد کرتی ہے لیکن World Heritage Committee Session نامی اجلاس سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے جس میں مختلف مقامات کو عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔
سالانہ اجلاس دنیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتا ہے۔ پیرس (فرانس)، جہاں یونیسکو کے صدر دفاتر واقع ہیں، کے علاوہ یہ اجلاس صرف عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے رکن ممالک میں ہی منعقد ہو سکتا ہے جس کے لیے انہیں کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
بیرونی روابط
[edit | edit source]- UNESCO World Heritage portal — باضابطہ تفصیلی ویب سائٹ (انگریزی و فرانسیسی زبانہ)]
- The World Heritage List — تمام مقاماتن قابل تلاش باضابطہ فہرست
- KML file of the World Heritage List — گوگل ارتھ اوچے ناسا ورلڈ ونڈو بچے باضابطہ کے ایم ایل ورژن]
Template:Wp/khw/فہرست عالمی ثقافتی ورثہ مقامات
|
ile