Jump to content

Wp/khw/ویکیپیڈیا:منتظمین

From Wikimedia Incubator
< Wp‎ | khw
Wp > khw > ویکیپیڈیا:منتظمین

‎ ‎
انتظامیہ‎

کھوار ویکیپیڈیا کے وہ صارفین جنہیں مخصوص طرازی اختیارات عطا کیے جاتے ہیں، منتظمین کہلاتے ہیں۔ یہ منتظمین ‏دیگر صارفین کی طرح رضاکار ہی ہوتے ہیں، موسسۃ الویکیمیڈِیا کے تنخواہ دار ملازم نہیں ہوتے۔ اسی طرح دیگر صارفین ‏کے مقابلہ میں منتظمین کے ساتھ کوئی امتیازی رویہ نہیں اختیار کیا جاتا، ان کی رائے دیگر صارف کی طرح ہی سمجھی ‏جاتی ہے۔ فی الحقیقت منتظمین عام صارفین کی طرح ہی ہوتے ہیں، جنہیں ویکی برادری مخصوص امور کو سرانجام دینے ‏کے لیے جمہوری طریقہ سے منتخب کرتی ہے۔

‎==‎اختیارات‎==‎

منتظمین کے پاس درج ذیل انتظامی و طرازی اختیارات ہوتے ہیں‎:‎ ‎* ‎کسی عام صارف کو توثیق شدہ صارف کا درجہ دینا اور اسی گروہ سے خارج کرنا۔ ‎* ‎پابندی بر کھاتۂ صارف و دستور شبکی پتہ۔ ‎* ‎خاص حالات میں تخریب کاری کی روک تھام کے خاطر کسی مخصوص کی محفوظ/نیم محفوظ شدگی۔ ‎* ‎محفوظ صفحات میں ترمیم۔ ‎* 5000 ‎ہزار یا اس سے کم ترامیم کے حامل صفحات کی حذف شدگی۔ ‎* ‎حذف شدہ صفحات کا مشاہدہ و بحالی۔ ‎* ‎کسی بھی مطلوبہ نام کے جانب صفحہ کی منتقلی۔ ‎* ‎صفحات کے مراجعات اور اعادوں کی حذف شدگی۔

‎==‎تحفظ‎==‎

ویکیپیڈیا کے ابتدائی ایام میں تمام صارفین بطور منتظم کام کرسکتے تھے اور ان کا کلمہ شناخت ایک ہی ہوا کرتا تھا۔ تاہم ‏وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں بھی تبدیلی واقع ہوئی اور تمام صارفین سے یہ اختیارات واپس لے کر محض مخصوص ‏صارفین کو عطا کیے گئے۔‎ ‎

اس وقت یہ انتہائی اہم ہے کہ منتظمین کے کلمہ شناخت‎ (password) ‎انتہائی مضبوط ہوں تاکہ کوئی اسے اچک نہ سکے۔ ‏منتظمی کھاتہ سے محض ایک ترمیم بھی پورے موقع حبالہ کا حلیہ خراب کرسکتی ہے۔ جن انتظامی کھاتوں کا کلمہ شناخت ‏اچک لیا گیا ہو ان سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے جاتے ہیں۔

منتظمین اپنا کلمہ شناخت یا کھاتہ کسی بھی حال میں اور کسی بھی سبب سے کسی کو نہ بتائیں۔ اگر کسی منتظم کو یہ ‏محسوس ہو کہ اس کا کلمہ شناخت یا کھاتہ کسی صارف یا فرد (جسے وہ جانتا ہے اور اس پر اعتماد بھی کرتا ہے) کو معلوم ‏ہوگیا ہے تو فوراً اسے تبدیل کردے، یا عارضی طور پر مامور اداری سے انتظامی اختیار واپس ‏لینے کی درخواست کرے۔

‎==‎معیارات منتظمی‎==‎

ایک عام صارف کو منتظمی کے اختیارات کے حصول کے لیے کچھ مخصوص معیارات متعین کیے گئے ہیں، ان معیارات ‏کی تفاصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں صفحہ معیارات منتظمی۔

‎==‎نامزدگی و امیدواری‎==‎

منتظمی کے اختیارات کسی صارف کو دینے یا لینے کے لیے ویکیپیڈیا برادری کی رائے شماری درکار ہوتی ہے۔ لہذا منتظمی ‏کے لیے نامزدگی یا امیدواری کے لیے صفحہ نامزدگی پر جائیں اور وہاں موجود ہدایات پر ‏عمل کریں۔

‎==‎معزولی‎==‎

جو منتظمین ایک سال سے غیر متحرک ہوں انہیں منتظمی سے معزول کیا جاسکتا ہے۔ غیر متحرک منتظمین سے ان کے ‏تبادلۂ خیال صفحہ پر اور برقی خط (اگر مہیا ہو) کے ذریعہ رابطہ کیا جائے اور انہیں اطلاع دی جائے کہ آپ کے طویل ‏عرصہ سے غیر متحرک ہونے کی وجہ سے آپ کو منتظمی سے معزولی کے لیے نامزد کیا جاسکتا ہے۔‎ ‎

منتظمین کی معزول کی درخواست اور رائے شماری شروع کرنے کی اجازت محض مامورین اداری کو حاصل ہوتی ہے۔ اور معزول کرنے کا اختیار ویکیمیڈیا کے مضیفین کے پاس ہوتا ہے۔ ‏معزولی پر رائے شماری ہوجانے کے بعد میٹا پر مضیفین سے رابطہ کیا جاتا ہے اور رائے شماری کے نتیجہ سے آگاہ کرنے ‏کے بعد اس پرعمل کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

‎==‎رضاکارانہ معزولی‎==‎

منتظمین خود اپنی معزولی کی درخواست‎ یہاں دے ‏سکتے ہیں۔ تاہم رضاکارانہ طور پر معزول شدہ منتظم کسی بھی وقت مامورین اداری کو دوبارہ ‏منتظمی کی درخواست دے سکتے ہیں، واضح رہے کہ ایسے منتظمین کو دوبارہ اختیارات تفویض کرنے کے لیے رائے ‏شماری کی ضرورت نہیں ہوتی۔

‎==‎فہرست منتظمین‎==‎

کھوار ویکیپیڈیا کے موجودہ و سابقہ تمام منتظمین کی فہرست کے لیے ملاحظہ فرمائیں فہرست منتظمین۔

‎==‎مزید‎ ==‎

‎* تختۂ اعلانات برائے منتظمین‎ ‎* ‎ویکیپیڈیا:مامورین اداری‎ ‎* ‎فہرست منتظمین‎

‎‎ ‎‎ ‎‎ ‎‎


‎‎ ‎‎ ‎‎ ‎‎ ‎‎

زمرہ:متضاد بین الویکی والا صفحات