Wp/khw/ویکیپیڈیا:متداول املائی غلطیان فہرست/برائے خودکار درستی/دیباچہ

From Wikimedia Incubator
اپنے مضامین میں "درستی املا" کا بٹن استعمال کریں

کھوار ویکیپیڈیا میں مختلف ملکوں اور قومیتوں کے صارفین موجود ہیں جن کے طرز تحریر اور املا میں اختلاف فطری امر ہے، نیز اردو کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی بیشتر تحریروں کے غیر معیاری ہونے کی بنا پر بے شمار الفاظ کے غلط املا رائج ہو گئے ہیں جنہیں بسا اوقات ویکی نویس صارفین درست سمجھ کر اپنے مضامین میں استعمال کر لیتے ہیں۔ مزید برآں بعض ایسے الفاظ ہیں جن کے دو یا زائد املا رائج ہوتے ہیں لیکن اردو ویکیپیڈیا میں املا کی یکسانی کی خاطر ان میں سے کسی ایک ہی کو لکھنا درست سمجھا جاتا ہے۔ چنانچہ ان تمام املائی و تحریری اغلاط کو درست کرنے کے لیے ایک خودکار نظام وضع کیا گیا ہے جو درج ذیل فہرست استعمال کرتا ہے۔

تنصیب

اگر آپ مضامین میں اس نظام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو اسے فعال کرنے کے لیے Template:ترجیحات میں جائیں اور مفید آلات‌: کھوار ویکیپیڈیا بعضی ناگزیر وا اہم ترین کورمان خودکار طورا انجام دیت جیما (تفصیلات) کے خانہ کو نشان زد کر کے محفوظ کر دیں۔ بعد ازاں جب آپ کسی مضمون پر جائیں تو اوپر مزید کی پٹی میں درستی املا کے نام سے یہ سہولت نظر آجائے گی جس پر کلک کرکے آپ مکمل مضمون کا املا خودکار طور پر درست کر سکتے ہیں۔

کالموں کی ترتیب

فہرست کا پہلا کالم نمبر شمار پر مشتمل ہے، دوسرے کالم میں اغلاط درج ہیں جنہیں درست کیا جائے گا، تیسرے کالم میں انہی اغلاط کی اصلاحات درج کی گئی ہیں، درج بالا تینوں کالم لازمی ہیں۔ چوتھا کالم اختیاری ہے، اس میں ایسے صفحے کا عنوان درج کیا جا سکتا ہے جسے مستثنیٰ کرنا مقصود ہو۔ پانچواں کالم اس صفحے یا گفتگو کے لیے مخصوص ہے جس میں متعلقہ غلطی اور اس کی درستی کے متعلق ویکی صارفین کی گفتگو ہوئی ہو۔

اندراج

درج ذیل فہرست میں الفاظ کے اندراج کے لیے بوجوہ چند مخصوص صارفین ہی کو اجازت دی گئی ہے۔ غیر مجاز صارفین و منتظمین اس میں ترمیم نہ کریں، ان کے اندراجات غیر موثر ہونگے۔

نمبر شمار اغلاط اصلاحات استثنا گفتگو