Wp/khw/ممتاز حسین ڈرافٹ

From Wikimedia Incubator
< Wp‎ | khw
Wp > khw > ممتاز حسین ڈرافٹ
Professor Mumtaz Hussain
Template:Nastaliq
ممتاز حسین
آژیک ممتاز حسین
Template:Birth date and age
چرون اویر، تحصیل مستوج، ضلع چترال، Template:پرچم
پیشہ ماہر تعلیم، لکھاری، کتاب کا سفیر
ملک Template:پرچمی
قومیت چترالی
شہریت Template:پرچم
تعلیم ایم اے مطالعہء پاکستان
یونیورسٹی جامعہ پشاور
سال 1999
اصناف تحقیق،درس و تدریس
مضمون مطالعہء پاکستان
نویوکو کوروم آپ پہلے چترالی ہیں جسے سال ۲۰۱۵ کے لیے کتاب کا سفیر مقرر کیا گیا
Website
مھراکہ

ممتاز حسین 13 مارچ، 1959ء کو پاکستان کے صوبہ سرحد کی وادی چترال کے گاوں چرون اویر میں پیدا ہوئے ۔ وہ ایک ماہرتعلیم، مدرس، لکھاری، کتاب کا سفیر اور محقق ہیں[1] اب وہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختوںخوا میں مطالعہ پاکستان کے پروفیسر ہیں، خیبر پختونخوا کے مقامی نصاب سازی کے رکن، صلاح کار اور گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے پرنسپل بھی ہیں۔

ابتدائی زندگی[edit | edit source]

ممتاز حسین تحصیل مستوج کے دور افتادہ گاوں چرون اویر پیدا ہوئے جو کہ پاکستان کے ضلع چترال میں واقع ہے۔ آپ کا تعلق ضلع چترال کے ایک معزز گھرانے سے ہے۔اپنے آبائی گاوں چرون اویر میں اسکولی اور قرانی تعلیم کے بعد ممتاز حسین نے بالترتیب جامعہ پشاور، صوبہ سرحد(اب خیبر پختوںخوا) اور پشاور یونیورسٹی سے مطالعہ پاکستان میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ ہائر ایجوکیش صوبہ سرحد میں بطور لیکچرر ملازمت اختیار کی اور بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، چترال کی تاریخ ، لسانیات، بچوں کے ادب، تراجم، تحقیق اور افسانوی ادب کے موضوعات پر تواتر کے ساتھ لکھ رہے ہیں اور ساتھ ہی ایک ویب سائٹ مھراکہ کے بھی چیف ایگزیکٹیو کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں

تدریسی سفر[edit | edit source]

پروفیسر ممتاز حسین اپنے تدریسی سفر کا آغاز ہائر ایجوکیشن صوبہ سرحد سے بطور لکچرر مطالعہ پاکستان کیا اور اب تک قوم کے بچوں کو اپنے علم سے سرفراز کر رہے ہیں

افسانہ نگاری[edit | edit source]

ممتاز حسین کھوار زبان کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی افسانہ نگاری کرتے ہیِں وہ کھوار شیلوغ(کہاںیوں) کا اردو میں ترجمہ کرتے ہیں آپ کے اردو اور کھوار افسانوں کو ادبی حلقوں میں خوب سراہا گیا، ان کی تحاریر کئی رسائل و جرائد میں شایع ہوچکی ہیں، بچوں کے ادب کے فروع کے سلسلے میں انہوں نے کافی کام کیا ہے اور کھوار کہانیوں کو اردو میں ترجمہ بھی کیا ہے اور ساتھ ساتھ چترال کی تاریخ، کھوار زبان و ادب اور کھو ثقافت پر بھی آپ نے تحقیقی کام کیا ہے۔ [2]

مھراکہ[edit | edit source]

پروفیسرممتازحسین چترال، کالاش اور ملحقہ علاقوں کی تاریخ، ادب، زبان اور ثقافت کے فروع کے سلسلے میں ایک تحقیقی ویب سائٹ مھراکہ کا اجراء بھی کیا ہے جس میں ان علاقوں کے بارے میں بہترین تحقیقی مواد، برقی کتابیں اور مستند حوالہ جات موجود ہیں

کتاب کا سفیر[edit | edit source]

پروفیسر ممتاز حسین کو ان کی علم و ادب کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میِں نیشنل بک فاونڈیشن اسلام آباد نے سال ۲۰۱۵ ء کے لیے کتاب کا سفیر مقرر کیا ہے

انگریزی مقالہ جات[edit | edit source]

کھوار مقالات[edit | edit source]

اردو مقالات[edit | edit source]

حوالہ جات[edit | edit source]

زمرہ:اردو محققین زمرہ:1959ء کی پیدائشیں زمرہ:پاکستانی معلم زمرہ:پاکستانی ماہر تعلیم زمرہ:پاکستانی لکھاری زمرہ:پاکستانی پروفیسر زمرہ:چترالی شخصیات زمرہ:فاضل جامعہ پشاور زمرہ:چترالی شخصیات