Wp/khw/شکیل بدایونی
شکیل بدایونی | |
---|---|
شکیل بدایونی | |
آژیک |
ہندوستان | 3 اگست 1916
بریک |
20 اپریل 1970 (عمر 53) بمبئی |
پیشہ | شاعر |
ملک | ہندوستانی |
اصناف | غزل |
مضمون | محبت, فلسفہ |
اردو شاعر۔ اگست سنہ 1916 کو اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب او رپیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی۔ اردو، فارسی اور عربی کی تعلیم کے بعد مسٹن اسلامیہ ہائی اسکول بدایوں سے سند حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ سنہ 1932 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور بی۔ اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سنہ 1942 میں دہلی میں سرکاری ملازم ہو گئے۔ علی گڑھ میں قیام کے دروان جگر مراد آبادی سے ملاقات ہوئی۔ ان کی وساطت سے فلمی دنیا میں داخل ہوئے۔ اور سو سے زائد فلموں کے لیے گیت لکھے۔ جو بہت زیادہ مقبول ہوئے۔ جس میں مغل اعظم کے گیت سر فہرست ہیں۔
نمونۂ کلام
[edit | edit source]میں نظر سے پی رہا تھا تو یہ دل نے بد دعا دی
ترا ہاتھ زندگی بھر کبھی جام تک نہ پہنچے
وہی کارواں، وہی راستے، وہی زندگی، وہی مرحلے
مگر اپنے اپنے مقام پر کبھی تم نہیں، کبھی ہم نہیں
کوئی اے شکیلؔ پوچھے یہ جنوں نہیں تو کیا ہے
کہ اسی کے ہو گئے ہم جو نہ ہو سکا ہمارا
جینے والے قضا سے ڈرتے ہیں
زہر پی کر دوا سے ڈرتے ہیں
دشمنوں کے ستم کا خوف نہیں
دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں
حوالہ جات
[edit | edit source]ڈاکٹر شفیع ایوب
ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جواہرلعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی، (انڈیا ) 110067
Dr. Shafi Ayub,
Centre Of Indian Languages,
SLL&CS/ JNU, New Delhi – 110067 (India)
Mobile : 9810027532
shafiayub75@rediffmail.com
https://web.archive.org/web/20180429180158/http://www.scholarsimpact.com/urdu/?p=3040
زمرہ:1916ء پیدائش زمرہ:1970ء کی وفیات زمرہ:اتر پردیش کے شعرا زمرہ:اردو شعرا زمرہ:بالی وڈ شاعر زمرہ:بدایوں کی شخصیات زمرہ:برطانوی ہند کی شخصیات زمرہ:بیسویں صدی کے بھارتی شعرا زمرہ:بیسویں صدی کے بھارتی مرد مصنفین زمرہ:بیسویں صدی کے شعرا زمرہ:بیسویں صدی کے مرد مصنفین زمرہ:بھارتی اردو شعرا زمرہ:بھارتی مرد شعرا زمرہ:بھارتی مسلم شخصیات زمرہ:جامعہ علی گڑھ کے سابقہ طالب علم زمرہ:فلم فیئر فاتحین زمرہ:ہندوستانی غنائی شعرا