Jump to content

Wp/khw/تاریخ ویکیپیڈیا

From Wikimedia Incubator
< Wp | khw
Wp > khw > تاریخ ویکیپیڈیا

کھوار زبان میں اس دائرہ المعارف کا آغاز دوہزار دس میں کھوار اکیڈمی اور رحمت عزیز چترالی کی کوششوں سے ہوا، اور اسکے ابتدائی ناموں میں رحمت عزیز چترالی ، کھوار اکیڈمی چترالنور ولی جان نور، سلیم الہی، فدا علی آدیف، امیر علی خان، حمید الرحمان اور معراج بی بی شامل ہیں۔ کھوار ویکیپیڈیا کی ابتداء کے بارے میں مزید کچھ مواد آپکو اس تعارف کے صفحہ پر بھی مل جاۓ گا۔

اگر مختصر تعارف کیا جاۓ تو بس یہی کہا جاسکتا ہے کہ ؛ انتہائی مختصر، انتہائی معیاری۔ کہ ابھی اس دائرہ المعارف کا دائرہ بہت مختصر ہے مگر اسکے باوجود اپنے اندر موجود مواد کے معیار اور معلومات کی علمی حیثیت سے یہ ایسی صورت اختیار کرچکا ہے (اور کررہا ہے) کہ جس کا مقابلہ اس وقت بھی دنیا کی کوئی بھی کھوار کی سائٹ نہیں کرسکتی ۔ آپکو اس میں وہ معلومات بھی ملیں گی جو کہ اس کے سوا کہیں نہیں مل سکتیں، نہ صرف یہ کہ انٹرنیٹ پر کھوار کی کسی بھی سائٹ پر، بلکہ جو الفاظ اور معلومات یہ دائرہ المعارف اپنے اندر سمیٹ چکا ہے اور سمیٹ رہا ہے وہ دنیا بھر میں تلاش کرنے پر کھوار کی کتابوں میں بھی نہیں ملتیں۔

منصوبہ بہت بڑا ہے بلکہ عظیم ہے، مگر افرادی قوت ناپید۔ مقصد علم کی تمام شاخوں کو عام آدمی کی سمجھ کے مطابق بنا کر پیش کرنا ہے کیونکہ یہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی اس قطرہ قطرہ بننے والے دریا میں ٹپکانے کے لیۓ کوئی موضوع ، کوئی معلومات ، کوئی لفظ ہو تو بلا کسی ہچکچاہٹ کے شامل کردیجیۓ کہ اسی طرح یہ دریا ، بنجر زمین کو سیراب کرنے کے قابل ہوسکتا ہے۔