Wn/ur/محمد عبیداللہ علوی

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | ur
Wn > ur > محمد عبیداللہ علوی
معلومات شخصیت
پیدائش 2 فروری 1963ء (عمر 59 سال)

بیروٹ، ایبٹ آباد، اسلامی جمہوریہ پاکستان

نسل علوی اعوان
مذہب اسلام
زوجہ فرحت جبین علوی
اولاد دو بیٹے اور چار بیٹیاں
خاندان علوی اعوان
عملی زندگی
تعليم ماہر الفنیات (ابلاغ عامہ) جامعہ کراچی
پیشہ صحافت/ابلاغ عامہ
کارہائے نمایاں اعلیٰ تعلیم یافتہ صحافی ہیں، اپنے علاقے سرکل بکوٹ میں صحافت کے بانی ہیں،کراچی میں روزنامہ اذکار، روزنامہ دیوان (آجکل اس کا نام روزنامہ محشر ہے) کے پہلے ایڈیٹر مقرر ہوءے، سرکل بکوٹ کے صحافیوں کی تنظیم سازی کر کے سرکل بکوٹ گلیات یونین آف جرنلسٹس تشکیل دی، انہوں نے اخبارات میں Daily Scanning Report کا تصور پیش کیا اور اسے کامیابی سے چلایا، انہوں نے کوہسار کی پانچ ہزار سالہ تاریخبھی دریافت کی اور مقامی ڈھونڈی کڑیالیزبان کی تاریخ اور تشکیل کا بھی سراغ لگایا، انہوں نے تاریخ میں پہلی بار قرآن حکیم کا بھی ڈھونڈی کڑیالی زبان میں ترجمہ بھی کیا۔

قاضی محمد عبید اللہ علوی پاکستانی صحافی، ماہر علم بشریات، مورّخ اور قرآن حکیم کے ڈھونڈی،کڑیالی زبان میں ترجمہ کرنے والے اوّلین مترجم ہیں۔ اُن کا تعلق سرکل بکوٹ، تحصیل و ضلع ایبٹ آباد پاکستان کےقطب شاہی اعوان سے ہے اور وہ اپنی یونین کونسل بیروٹ میں نیک محمد آل کہلاتے ہیں اور صدیوں سے اپنی دینی،علمی اور روحانی خدمات کی وجہ سے پاکستان بھر میں مشہور ہیں،یہی قبیلہ اپنے علاقہ میں جدید تعلیم کا بھی بانی ہے۔

خاندانی پس منظر[edit | edit source]

محمد عبید اللہ علوی  کے جد امجد مولانا میاں قاضی نیک محمد علوی  اپنے زمانے کے جیّد عالم دین اورصوفی تھے وہ بیروٹ کے کاملال ڈھونڈ عباسی قبیلہ کے سرداروں اور معززین کی دعوت پر اپنے آبائی علاقے قومی کوٹ،ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیرسے 1836ء کے لگ بھگ بیروٹ تشریف لائے، یہاں آتے ہی انہوں نی کھوہاس بیروٹ کے مقام پر سب سے پہلے مسجد اور مدرسہ قائم کیا جہاں وہ خود اور اُن کی اہلیہ خدیجہ نے بیروٹ کے بچوں اور بچیوں کو تعلیمات قرآنی سے آشنا کیا۔ اُن کی ان دینی خدمات کے اعتراف میں میاں قاضی نیک محمد علوی کو کاملال قبیلہ نے 35کنال زرعی اراضی بھی ہبہ کی جو آج بھی ملکیتی حقوق کے ساتھ ان کی اولاد کے پاس بیروٹ میں کھوہاس،ناڑوٹہ،ٹہنڈی،ٹنگان اور ڈھیری میں موجود ہے۔

دینی،روحانی و تعلیمی خدمات کا سفر[edit | edit source]

محمد عبید اللہ علوی  کا خاندان گزشتہ ڈیڑھ صدی سے بیروٹ، سرکل بکوٹ میں دینی،روحانی و تعلیمی خدمات کی ایک تاریخ رقم کر رہا ہے۔ اس خاندان نے ایک مضبوط دینی اور روحانی ماحول کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم میں بھی اوّلیت کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔ ماضی میں مولانامیاں قاضی نیک محمد علوی سے لیکر میاں محمد عبد اللہ علوی (فاضل دیوبند)، مفتی سرکل بکوٹ میاں عبفنکشنادی علوی اور عربی فارسی اور اردو کے سرکل بکوٹ میں پہلے شاعر میاں محمد یعقوب علوی (المعروف مولانا علوی بیروٹوی) اور آج کے دور میں مولانا طاہر عقیل اعوان فاضل جامعہ بنوری ٹائون کراچی ،آف لمیاں لڑاں (شرقی بیروٹ)دینی خدمات میں مصروف ہیں جبکہ ماضی میں مولانامیاں محمد اسماعیل علوی،مولانامیاں محمد یعقوب علوی،مسعود عالم علوی مرحوم،محمد آصف علی خلش علوی مرحوم،محمد طاہر علوی مرحوم اور آج ڈاکٹر طاہرہ ہارون، فرخ بی بی، محمد یاسر علوی، محمد فہیم علوی اور محمد سمیع اللہ علوی آج کی جدید تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں

محمد عبید اللہ علوی اسلام آباد میں صحافی،ماہر علم بشریات اور مورّخ اور ملک کے سب سے بڑے اخبار روزنامہ جنگ راولپنڈی میں ریسرچ ایڈیٹر ہیں۔