Jump to content

Wn/ur/محمد اکرم اعوان شہید نشان حیدر

From Wikimedia Incubator
< Wn | ur
Wn > ur > محمد اکرم اعوان شہید نشان حیدر

میجر محمد اکرم (1938 – 1971) پاک فوج میں فوجی افسر تھے۔

محمد اکرم ضلع گجرات کے مشہور و معروف شہر ڈنگہ میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے اعوان خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ کو 1971ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میں لڑی گئی ہلی کی جنگ میں بہادری کے کارنامے دکھانے پر پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

میجر اکرم شہید اپنے ننھیال ڈنگہ میں پیدا ہوئے لیکن ان کا موضع نکہ کلاں،جہلم سے تعلق تھا جو جہلم میں واقع ہے۔ ان کی یادگار بھی جہلم میں شاندار چوک کے ساتھ جہلم میں بنائی گئی ہے جب کہ تاریخ جہلم اور شہدائے جہلم از انجم سلطان شہباز میں ان کے مکمل سوانح موجود ہیں۔ نیز پروفیسر سعید راشد نے ان کے حوالے سے ایک کتاب شہید ہلی لکھی تھی۔

حوالہ جات

[edit | edit source]

ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: http://id.worldcat.org/fast/243187 — بنام: Muḥammad Akram — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017