Wn/ur/عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | urWn > ur > عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی

پاکستان میں نئی ​​تاریخ رقم ہو گئی، پہلی بار کسی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی، قومی اسمبلی نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دے کر انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔ تحریک عدم اعتماد کو 174 ووٹ ملے۔ اس سے قبل سابق وزرائے اعظم بے نظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف تحریک عدم اعتماد دائر کی گئی تھی جو ناکام ہو گئی تھی۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر ایوان سے چلے گئے، پینل آف چیئر ایاز صادق کے حوالے کر دی۔ اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے تمام ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔