Jump to content

Wn/ur/راستی بی بی والدہ حضرت سلطان باہو

From Wikimedia Incubator
< Wn | ur
Wn > ur > راستی بی بی والدہ حضرت سلطان باہو

بی بی راستی یا راستی بی بی جو سلطان باہو کی والدہ تھیں۔

ملتان کی با عظمت ولیہ۔ تعلق سادات کے بنو ہاشم خاندان سے تھا۔ سلطان باہو جیسے مرد کامل اور عارف باللہ ان کے فرزند تھے۔

راستی بی بی نہایت درجہ عبادت گزار، رقیق القلب، سخی اور خاوند کی بہترین مشیر تھیں۔ روایت ہے کہ سلطان بازید محمد کی وفات کے بعد شورکوٹ کی جاگیر کا تمام انتظام انہوں نے خود سنبھالا تھا کیونکہ سلطان باہو کو دنیاوی امور کی طرف زرّہ برابر بھی رغبت نہ تھی بلکہ یہ محض ان ہی کا اثر تھا کہ سلطان باہو نے شادیاں کیں۔

انتقال

[edit | edit source]

راستی بی بی کا انتقال شاہ جہاں کے آخری سال حکومت میں ہوا۔ سال وفات 1068ھ ہے آپ کوقبرستان بیبیاں ملتان میں سپرد خاک کیا گیا۔ عقیدت مندوں کا خیال ہے کہ وہ شورکوٹ میں اپنے شوہر بازید محمد کے مرقد کے پہلو میں دفن ہیں۔

حوالہ جات

[edit | edit source]