Wn/ur/جراثیم کش روشنی کے بلب

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | ur
Wn > ur > جراثیم کش روشنی کے بلب

یہ ٹیکنالوجی Far-UVC لائٹ کے نام سے موسوم ہے، محققین کا کہنا ہے کہ یہ روشنی ایسے جراثیم کو مؤثر طریقے سے بے اثر کرتی ہے جو ایک کمرے جتنی بڑی جگہ میں ہوا کے ذریعے پھیلتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایک نئی قسم کی (الٹرا وائلٹ) بالائے بنفشی روشنی تقریباً تمام جراثیم کو مار دیتی ہے اور اگلی وبا کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔

روشنی تیار کرنے والے ماہرین کے مطابق یہ انسانوں کے لیے خطرناک نہیں ہے اور اس نے کمرے میں موجود ہوا سے پھیلنے والے جراثیم کو 98 فی صد تک کم کرنے میں پانچ منٹ سے کم وقت لیا۔

کولمبیا یونیورسٹی ویگالس کالج آف فریشنز اینڈ سرجنز میں ریڈیولوجیکل ریسرچ کے مرکز کے ڈائریکٹر اور تحقیق کے شریک مصنف ڈیوڈ برینر کے بقول فار - یو وی سی (الٹراوائلٹ روشنی کا نام) مکان میں موجود جراثیم کو تقریبا صفر کر دیتا ہے۔

سائنٹفک رپورٹس نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق "فار۔ یو وی سی (222 این ایم) کمرے جتنی جگہ پر ہوا کے ذریعے پھیلنے والے جراثیم کو مؤثر طور پر غیر فعال کر دیتی ہے"۔

ڈاکٹر برینر نے ایک بیان میں کہا: ‘فار۔ یو وی سی کو انسٹال کرنا آسان ہے۔ یہ سستی اس کے لیے لوگوں کو رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے