Jump to content

Wn/ur/برطانوی شاہی خاندان کا کاروبار کیا ہے

From Wikimedia Incubator
< Wn | ur
Wn > ur > برطانوی شاہی خاندان کا کاروبار کیا ہے

شاہی خاندان کو برطانوی حکومت کی جانب سے ہر سال ایک گرانٹ ملتی ہے جسے ’ساورن گرانٹ‘ کہا جاتا ہے۔

برطانوی حکومت ہر سال ساورن گرانٹ کے تحت شاہی خاندان کے لیے رقم جاری کرتی ہے۔ 2021-20 میں یہ گرانٹ آٹھ کروڑ 59 لاکھ پاؤنڈ تھی۔ اس خرچ میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے

ملکہ اور اس کا خاندان کوئی ٹیکس ادا نہیں کرتا کیوں کہ ان پر برطانوی ٹیکس قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا۔

ساورن گرانٹ کا پیسہ کراؤن سٹیٹ سے آتا ہے۔ یہ دس ارب ڈالر مالیت کا خصوصی فنڈ ہے جس میں دکانیں، کاروبار، دفاتر، ہوٹل، کرائے کے مکان، زرعی زمینیں اور مختلف کمپنیوں میں حصص شامل ہیں۔

اس کے اثاثے ملکہ اور ان کا خاندان صرف اسی وقت تک استعمال کر سکتے ہیں جب تک وہ شاہی خاندان کا حصہ ہیں، لیکن وہ اسے بیچ نہیں سکتے۔

کراؤن سٹیٹ سے حاصل ہونے والی ساری رقم شاہی خاندان کو نہیں جاتی۔ 2020 میں اس کی کل آمدن ساڑھے 34 کروڑ پاؤنڈ تھی جس میں سے شاہی خاندان کو 25 فیصد یعنی آٹھ کروڑ 59 لاکھ ملے۔ شاہی خاندان کی آمدن کے کئی دوسرے ذرائع ہیں اور ان کی ذاتی جائیدادیں بھی ہیں۔

ویکی نیوز