Wn/ur/خاص خاص خبریں
اردو ویکی اخبار میں 4,149صفحات موجود ہیں خاص خاص خبریں
خاص خاص خبریں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں
خاص خاص خبریں کے موسم کا حال
چوہدری برادران نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی
مسلم لیگ (ق) نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی۔ لیگی قیادت کا دو ٹوک مؤقف ہےکہ اس سے کم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
چوہدری برادران نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی
[edit | edit source]مسلم لیگ (ق) نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی۔ لیگی قیادت کا دو ٹوک مؤقف ہےکہ اس سے کم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
افغانستان کی صورتحال پر روس اور پاکستان کے سوچ کا زاویہ ایک ہے: وزیر خارجہ
[edit | edit source]وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روسی قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم اور پیوٹن نے افغانستان، جنوبی ایشیا میں استحکام پر زور دیا ہے
چین نے امریکا کو یوکرین بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا
[edit | edit source]چین نے امریکا کو یوکرین بحران کا ذمہ دار قرار دےدیا چین نے امریکا پر یوکرین کے تنازع پر تناؤ بڑھانے اور خوف و ہراس پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے
پیوٹن نے جنگ کا انتخاب کیا اب وہ نتائج بھی بھگتیں گے: جوبائیڈن
[edit | edit source]یوکرین کو جنگ پر اکسانے والے امریکا نے روسی حملے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔
روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کے قریب پہنچ گئی
[edit | edit source]روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کے قریب پہنچ گئی،کیف کے مضافات میں گھمسان کی لڑائی ،دھماکوں اور سائرن کی گونج، ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سینتیس تک پہنچ گئی
سیاست میں خرید وفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا، شیخ رشید
[edit | edit source]وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت جاری ہے اور سیاست میں خرید وفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گی
پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کیلاش کمار کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی
[edit | edit source]پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کیلاش کمار لیفٹیننٹ کرنل بن گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں تاریخ رقم ہو گئی
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پاکستانی طالبعلم بھی پھنس گئے
[edit | edit source]یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 4 پاکستانی طالبعلم بھی پھنس گئے۔ کیف میں سندھ کے علاقے لاڑکانہ اور میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے 4 طالبعلم بھی پھنس گئے ہیں
نیب نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان کی معیشت کوبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، شہباز شریف
[edit | edit source]مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ میری پارٹی کے قائد نواز شریف ہیں اور وہ جو حکم دیں گے ہم مانیں گے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز، پہلا میچ 4 مارچ سے شروع ہوگا
[edit | edit source]پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
محسن بیگ کی ضمانت منظور
[edit | edit source]وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔
نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا، علی زیدی کی بلاول بھٹو پر تنقید
[edit | edit source]پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا
روس اتوار تک یوکرینی حکومت ختم کر دے گا، امریکا کا خدشہ
[edit | edit source]روسی حملے کے بعد امریکا نے یوکرین سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کرکےحکومت ختم کر دے گا۔
اب کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر
[edit | edit source]یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دہائی دی ہے کہ کون ہے جو ہمارا ساتھ دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا اب کون ہے جو ہمارا ساتھ دے گا