Wn/ur/امریکی ریاست ٹیکساس کے پرائمری سکول میں فائرنگ سے 19 بچے ہلاک
Appearance
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں ملوث شخص نے ہینڈ گن اور رائفل کا استعمال کیا۔
یہ واقعہ ٹیکساس ریاست کے اوالڈے شہر میں پیش آیا جس کے دوران ایک 18 سالہ شخص نے روب ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ کی۔
گورنر گریگ ایبٹ کا کہنا ہے کہ ’ملزم بھی ہلاک ہو چکا ہے‘ اور اس وقت تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق اس کی موت موقع پر پہنچنے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں ہوئی۔
ان کے مطابق موقع پر پہنچنے والے دو اہلکار بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
امریکہ کے مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے سکول میں فائرنگ سے قبل ممکنہ طور پر ایک خاتون کو بھی مارنے کی کوشش کی۔ بی بی سی کے پارٹنر ادارے سی بی ایس کے مطابق حملہ آور ایک مقامی ہائی سکول کا طالب علم تھا۔