Jump to content

Wn/ur/اصلی شہد کی پہچان

From Wikimedia Incubator
< Wn | ur
Wn > ur > اصلی شہد کی پہچان

ملاوٹ والے یا نقلی شہد کی تیاری اور فروخت پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافی عام ہے۔

مگر اس کا پتہ کچھ آسان طریقوں سے چلایا جا سکتا ہے۔

کاغذ پر گرا کر چیک کریں

شہد کی کچھ مقدار سفید کاغذ پر گرائیں اور اسے بہنے دیں اگر شہد خالص ہے تو کاغذ کی دوسری جانب خشک رہے گی اگر خالص نہ ہوا تو گیلی ہوجائے گی۔

ماچس کی تیلی جلا کر چیک کریں

ماچس کی تیلی شہد میں ڈبو کر جلانے کی کوشش کریں اگر ماچس کی تیلی جل گئی تو شہد خالص ہونے کا امکان ہے ۔

سائنسی طریقہ

ٹیسٹ ٹیوب میں 5 گرام میتھیلیٹڈ اسپرٹ اور پانچ گرام شہد لے کر زورسے ہلائیں اگر شہد اصلی ہوا تو فوری حل ہوجائے گا اور دودھیاجھاگ بنیں گے اور اگر نقلی ہوا یعنی چینی والا شہد ہوا تو بہت مشکل سے حل ہوگا۔

دس بیس منٹ بعد دوبارہ چیک کریں اگر اصل شہدہوا تو اس کی سطح پربادل نما شکری روغنیات جمع ہوجائے گی اگرشہد نقلی ہوا تو سطح بالکل صاف ہوگی جکہ شہد تہہ میں بیٹھا دکھائی دے گا جبکہ اصل شہد مکمل طور پر حل ہوجاسئے گا۔