Wy/ur/ہارسلی پہاڑ

From Wikimedia Incubator
< Wy‎ | ur
Wy > ur > ہارسلی پہاڑ
ہارسلی پہاڑ سے منظر۔

ہارسلی پہاڑ یا ہارسلی پہاڑیاں : بھارت کی ریاست آندھرا پردیش، ضلع چتور میں شہر مدنپلی قریب واقع پہاڑیاں ہیں۔ یہ پہاڑیاں گرما کی چھٹیاں منانے کے لئے موزوں ہیں۔ شہر مدنپلی سے بی کوتہ کوٹہ جانے والی راہ میں شہر مدنپلی سے 20 کلو میٹر دوری پر واقع ہیں۔ شہر بنگلور سے 120 کلومیٹر اور شہر چینئی سے 278 کلومیٹر فاصلے پر واقع یہ پہاڑیاں اپنی خوبصورتی اور آب و ہوا کے لئے مشہور ہیں۔ انہیں آندھرا اوٹی بھی کہا جاتا ہے۔

1840-43 ء کے دوران کڈپہ ضلع کے کلیکٹر جو برطانوی تھے، ان کا نام W.D.ہارسلی تھا، اس علاقے سے متاثر ہوکر یہاں پر انہوں نے گرمی کے موسم میں چھٹیاں گذارنے کے لئے اپنی قیام گاہ بنالی۔ بعد اذیں آندھرا پردیش کے گورنر کے لئے یہ گھر استعمال کیا جانے لگا، جس کو گورنر بنگلا کہتے ہیں۔

تفریحی مقامات[edit | edit source]

گھنے جنگلات، خوبصورت وادیاں، یوکلپٹس کے درخت، گل مہر، جاکرانڈا، الامندا کے گھنے درخت یہاں کے دلکش مناظر ہیں۔ یہاں ایک جھیل ہے جس کا نام گنگوتری ہے۔ ایک ماحولیاتی پارک بھی ہے۔ اور اڈوینچر سپورٹس کے لئے زوربنگس بھی موجود ہیں۔ ٹریکنگ، ریپلنگ جیسے کھیل اور مشاغل کے لئے سہولتیں بھی ہیں۔ اور اہم چیز یہ ہے کہ یہاں پر ہارسلی میوزیم کے نام سے ایک چھوٹا عجائب گھر بھی موجود ہے۔ آندھرا پردیش کی ٹوریزم ڈپارٹمینٹ نے یہاں پر کئی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ جیسے میوزیم، تیراکی پول وغیرہ۔

یہاں پر اقامتی اسکولز بھی ہیں۔ جن میں پڑھنے کے لئے ملک بھر سے امیر لوگوں کے بچے پڑھنے کے لئے آتے ہیں۔

مسلم آبادی بھی ہے، ایک مسجد اور عیدگاہ بھی موجود ہے۔