Wp/khw/ابو اللیث صدیقی

From Wikimedia Incubator
< Wp‎ | khw
Wp > khw > ابو اللیث صدیقی
Abul Lais Siddiqui
پیدائش 15 جون 1916[1]
اگرہ, برطانوی ہند
وفات 7 ‎ستمبر‎ 1994 (عمر 78 سال)[2]
کراچی, پاکستان
سکونت کراچی
شہریت پاکستانی
قومیت پاکستانی
میدان اردو ادب , لسانیات[2]
ادارے کراچی یونیورسٹی
مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علمائی مشیر رشید احمد صدیقی
علمائی طلباء اسلم فرخی, ابوالخیر کشفی, فرمان فتحپوریc معین الدین عقیل
وجہِ معروفیت برائے اردو ادب , لسانیات

پروفیسر ڈاکٹر ابواللیث صدیقی (پیدائش: 15 جون، 1916ء - وفات: 7 ستمبر، 1994ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ تعلیم، نقاد، جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کے سربراہ اور کولمبیا یونیورسٹی کے وزٹنگ پروفیسر تھے۔

حالات زندگی[edit | edit source]

ابواللیث صدیقی 15 جون، 1916ء کو آگرہ،برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[3]۔ انہوں نے آگرہ، بدایوں اور علی گڑھ سے تعلیم ھاصل کی۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے اسکالر تھے۔

ملازمت[edit | edit source]

ابو اللیث صدیقی اورینٹل کالج لاہور اور جامعہ کراچی کے شعبہ اردو سے وابستہ ہوئے اور اردو شعبہ کے سربراہ رہے۔ اسی دوران انہوں نے کچھ عرصے اردو لغت بورڈ کراچی کے مدیر اعلیٰ کی خدمات بھی سر انجام دیں [4]۔ اس کے علاوہ کولمبیا یونیورسٹی کے وزٹنگ پروفیسر بھی رہے۔[3]

تصانیف[edit | edit source]

  • لکھنؤ کا دبستان شاعری
  • کلیات مصحفی
  • غزل اور متغزلین
  • آج کا اردو ادب
  • تاریخ زبان ادبیات اردو
  • تاریخ اصول تنقید
  • جدید اردو ادبیات
  • جامع القوائد (حصہ صرف)
  • رفت و بود (خودنوشت)

وفات[edit | edit source]

ڈاکٹر ابواللیث صدیقی 7 ستمبر، 1994ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے اور جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[3][4]


حوالہ جات[edit | edit source]

  1. Urdu linguistics and Abul Lais Siddiqui Dawn (newspaper), Published 7 September 2009, Retrieved 6 May 2018
  2. 2.0 2.1 Rauf Parekh (25 December 2011). "Abul Lais Siddiqui: a life well-spent, well-written". Dawn (newspaper). Retrieved 2 May 2018.
  3. 3.0 3.1 3.2 اردو ماہر ین لسانیات اور ابو اللیث صدیقی، ڈان نیوز، 7 ستمبر 2009ء
  4. 4.0 4.1 Cite error: Invalid <ref> tag; no text was provided for refs named پاکستان کرونیکل


زمرہ:1916ء و پیدائش زمرہ:1994ء و بریک زمرہ:آگرو شخصیات زمرہ:اردو ادبی ناقد زمرہ:اردو تنقید نگار زمرہ:اردو غیر افسانوی مصنف زمرہ:اردوو ماہر لسانیات زمرہ:اردو محقق زمرہ:اردو مفکرین زمرہ:پاکستانی ادبی نقاد زمرہ:پاکستانی علما زمرہ:پاکستانی ماہر لسانیات زمرہ:پاکستانی ماہرین تعلیم زمرہ:پاکستانی مترجمین زمرہ:پاکستانی محققین زمرہ:پاکستانی مسلم شخصیات زمرہ:جامعہ پنجابو تدریسی عملہ زمرہ:جامعہ علی گڑھو سابقہ طالب علم زمرہ:جامعہ کراچیو تدریسی عملہ زمرہ:جامعہ کراچیو شخصیات زمرہ:جامعہ کولمبیو فضلا زمرہ:علی گڑھو شخصیات زمرہ:کراچیو مصنف زمرہ:مہاجر شخصیات