Wn/ur/پابندیوں کے باوجودایران ترقی کی راہ پر گامزن ہے،آیت اللہ خامنہ ای

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | urWn > ur > پابندیوں کے باوجودایران ترقی کی راہ پر گامزن ہے،آیت اللہ خامنہ ای
Jump to: navigation, search

تہران۔ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ مغرب کے تسلط پسند ممالک اس سے کہیں زیادہ ناتواں ہیں کہ وہ ایران کی بصیر اور مجاہد ملت کو اپنے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکیں ۔ ایرانی میڈیاکے مطابق اپنے ایک بیان میں خامنہ ای نے ایک بیان میں کہاکہ صیہونی حکومت اور مغربی ممالک اپنے فریبی پروپگینڈوں میں یہ کہتے ہیں کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کرنا ہے جب کہ ایران نے ایٹمی مسئلے سمیت مختلف مسائل کے بارے میں مذاکرات سے کبھی خود کو الگ نہیں کیا ہے تا کہ وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آجائے۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ اس طرح کا پروپیگنڈا کرتے ہیں ان کا ہدف یہ ہے کہ ملت ایران مذاکرات میں تسلیم ہوجائے لیکن ایران کی مجاہد اور بابصیرت ملت کبھی بھی مغرب کے غیر دانشمندانہ مطالبات کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی ۔ ان کا کہناتھاکہ صیہونیوں نے مغربی ملکوں کے اکثر ذرائع ابلاغ پر قبضہ کررکھا ہے اور یہ ذرائع ابلاغ کچھ اس طرح سے خبریں بناتے ہیں ، انہیں جہت دیتے ہیں اور انہیں ذہنوں میں ڈالتے ہیں کہ مغرب سیاستدان بھی ان سے متاثرہوجاتے ہیں۔