Wn/ur/وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد کو بیکری ملازم تشدد کیس میں گرفتار

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | urWn > ur > وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد کو بیکری ملازم تشدد کیس میں گرفتار
Jump to: navigation, search
شہباز شریف

لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد کو بیکری ملازم تشدد کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ علی عمران ڈیفینس تھانہ بی میں بیان ریکارڈ کرانے گئے تھے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے بیکری ملازم پر تشدد کیس میں اپنے داماد کو بھی شامل تفیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس موقع پر میڈیا کو تھانے کے اندر داخل ہونےسے روک دیا گیا اور سکیوڑتی کے سخت انتظامات کیے گئے علی عمران کو پولیس نے دفعہ ایک سو نو اعانت جرم کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہاز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے داماد کو خود شامل تفتیش ہونے کے لیے کہا کوئی بھی شخص خواہ وہ کسی بھی حیثیت میں ہو قانون سے بالاتر نہیں ،اس کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائینگے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ قانون و انصاف کی حکمرانی یقینی نہ بنانے والے معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں، رشتے دار ہو یا کوئی صاحب حیثیت قانون سب کے لیے برابر ہے