Wn/ur/میڈونا نے اپنا گانا ملالہ یوسف زئی کے نام کر دیا

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | urWn > ur > میڈونا نے اپنا گانا ملالہ یوسف زئی کے نام کر دیا
Jump to: navigation, search

لاس اینجلس۔مشہور امریکی گلوکارہ میڈونا نے اپنا گانا ملالہ یوسف زئی کے نام کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ لاس اینجلس میں ہونے والے میوزک کنسرٹ میں میڈونا نے ملالہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا گانا ہیومن نیچر تمہارے نام کرتی ہوں۔میڈونا نے ملالہ کا نام اپنے جسم پر بھی لکھوایا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں ملالہ پر حملے کا پتہ لگا تو وہ رو پڑیں۔ میڈونا نے ملالہ پر حملے کو انتہائی گھٹیا قرار دیا۔چون سالہ میڈونا نے گانے کے اختتام پر تعلیم کی حمایت کرو، خواتین کی حمایت کرو کے نعرے بلند کئے جن کا شائقین نے پرجوش انداز میں جواب دیا۔میڈونا کے ملالہ کو خراج تحسین پیش کرنے میں ان کے پرستاروں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔