Wn/ur/ملالہ کوامن کا نوبل انعام دیا جائے،انجلینا

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | urWn > ur > ملالہ کوامن کا نوبل انعام دیا جائے،انجلینا
Jump to: navigation, search
اشفاق کیانی

لاس اینجلس ۔معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی مہاجرین کے لئے خصوصی سفیر انجلینا جولی نے ملالہ یوسف زئی کوامن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے، ملالہ کے لئے لکھے گئے خصوصی مضمون میں انجلینا جولی نے کہا کہ ہم سب ملالہ ہیں، ملالہ کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھتی تھیں اور چاہتی تھیں کہ وہ اوردیگر لڑکیاں اسکول جا کر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ ہالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ خطرات کے باوجود ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے آواز بلند کر کے بہادری کا ثبوت دیا،حملے کے بعد ملالہ اور اس کی ساتھیوں کو ملنا والا پیار اور تشویش اس بات کا اظہار ہے کہ انہیں عوام کی حمایت حاصل ہے،انجلینا نے کہا کہ دنیا میں تعلیم سب سے طاقت ور چیز ہے ،انجلینا جولی نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو بتایا ہے اور آپ کو بھی بتانا چاہیے کہ پاکستان،افغانستان اور دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کو خطرات لاحق ہیں،فلاحی کاموں کے حوالے سے مشہورانجلینا نے تعلیم کے حق کے لئے ملالہ کی جدوجہد کی حمایت کی،ان کا کہنا تھا کہ میرے بچوں کے لئے یہ سمجھنا مشکل تھا کہ اِس دنیا میں لوگ کسی ایسی بچی کوقتل کرنے کی کوشش کریں ،جس کا جرم یہ ہو کہ وہ علم حاصل کرنے کی خواہش کرے۔ انجلینا جولی نے تحریر کیا کہ ان کے بچے پوچھتے ہیں کہ ملالہ کو مارنے والے اسے قتل کرنا کیوں ضروری سمجھتے ہیں؟انجلینا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچوں کو جواب دیا کہ کیونکہ تعلیم ایک طاقتور چیز ہے،انجلینا جولی نے تجویز کیا کہ امن کے نوبل انعام کے لئے ملالہ یوسف زئی کے نام پر غور کیا جاناچاہیے۔