Wn/ur/صدر عارف علوی عمران خان کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کر دیں

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | ur
Wn > ur > صدر عارف علوی عمران خان کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کر دیں

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز صدر مملکت کو بھیجی ہے، قوم اگلے انتخابات کی تیاری کرے۔

جس کے بعد صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز منظور کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان اسمبلی تحلیل کرنے کا حق نہیں رکھتے، بہر حال ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور سپریم کورٹ نے موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا

تین رکنی بینچ نے اتوار کی شام وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر سپیکر کی رولنگ کے معاملے کی سماعت کی۔ بینچ میں چیف جسٹس، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں امن و امان یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریاستی ادارے کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھائیں۔ چیف جسٹس کے مطابق اسمبلی میں جو ہوا اس پر ججز نے نوٹس لینے کا فیصلہ لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور ریاستی مشنری حالات کا فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہ کریں۔

عدالت کا مزید کہنا تھا وزیراعظم اور صدر کے فیصلے کورٹ آڈر سے مشروط ہوں گے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ توقع نہیں ہے کہ اراکین اسمبلی پوری رات ایوان میں رہیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اراکین اسمبلی کا احتجاج ریکارڈ ہو چکا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ’دونوں ایوانوں کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔‘ سماعت کے اختتام پر عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں، اٹارنی جنرل ، سیکٹری داخلہ اور