Wn/ur/سپریم کورٹ نے رولنگ کو خلافِ آئین قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | ur
Wn > ur > سپریم کورٹ نے رولنگ کو خلافِ آئین قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی

سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو خلافِ آئین قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی ہے اور حکم دیا ہے کہ وزیرِاعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے۔

از خود نوٹس پر پانچ روز کی سماعت کے بعد جمعرات کو متفقہ مختصر حکم میں عدالتِ عظمٰی نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کرنا آئین کے منافی تھا۔

عدالتی حکم کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد نہ کرانے کی رولنگ کے بعد وزیرِاعظم پاکستان کا صدرِ مملکت کو قومی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کرنا بھی آئین/رولز کے خلاف تھا۔