Wn/ur/سپریم کورٹ نے رولنگ کو خلافِ آئین قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی
Appearance
سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو خلافِ آئین قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی ہے اور حکم دیا ہے کہ وزیرِاعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے۔
از خود نوٹس پر پانچ روز کی سماعت کے بعد جمعرات کو متفقہ مختصر حکم میں عدالتِ عظمٰی نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کرنا آئین کے منافی تھا۔
عدالتی حکم کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد نہ کرانے کی رولنگ کے بعد وزیرِاعظم پاکستان کا صدرِ مملکت کو قومی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کرنا بھی آئین/رولز کے خلاف تھا۔