Wn/ur/دو روزہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس دوسرے روز بھی جاری

From Wikimedia Incubator
< Wn‎ | urWn > ur > دو روزہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس دوسرے روز بھی جاری
Jump to: navigation, search
اشفاق کیانی

اسلام آباد۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں انہتر ویں فارمیشن کمانڈر کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی کے بارے میں بھی بات کی گئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں دو روزہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس دوسرے روز بھی جاری ہے ، جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہونے والی یہ معمول کی 69ویں فارمیشن کمانڈر کانفرنس ہے ، جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں مختلف علاقوں میں شد ت پسندی کے خلاف جاری آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے جبکہ عزم نو سیریز کے تحت سینٹرل اور سدرن کمانڈر میں کی جانے والی تربیتی جنگی مشقوں کے نتائج بھی کانفرنس میں زیر غور آ ئے ہیں،کانفرنس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنے حالیہ دورہ روس کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا جبکہ مینگورہ میں گذشتہ ہفتے دہشت گردی کا نشانہ بننے والی ملالہ یوسف زئی سے متعلق معاملے پر بھی بات چیت کی گئی ۔