Wn/ur/انڈیا میں کورونا وائرس سے 40 لاکھ افراد ہلاک ہوئے:عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے چالیس لاکھ افراد ہلاک ہوئے اور حکومت کی جانب سے ہلاکتوں سے متعلق حقائق پر دانستہ طور پر پردہ ڈالا گیا۔ یہ عالمی رپورٹ بھارتی حکومت کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا یہ نتیجہ مشہور طبی جریدے لینسیٹ کے اعداد و شمار سے بھی ملتا جلتا ہے جبکہ اسی طرح کے اعداد و شمار فروری میں جرنل سائنس میں بھی شائع کیے گئے تھے، جن کے مطابق بھارت میں کووڈ اموات کی تعداد کم از کم بھی 32 لاکھ بنتی ہے۔
تاہم بھارت نے اس رپورٹ کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی حکومت ڈبلیو ایچ او کے ساتھ متعدد ملاقاتوں میں اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر چکی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، ابھی تک ڈبلیو ایچ او نے ہمیں کوئی ایسا جواب نہیں دیا، جو ہمیں مطمئن کر سکے۔‘‘
بھارتی حکومت کے ناقدین کے مطابق نئی دہلی حکومت نے کووڈ اموات کو چھپانے کی کوشش کی تھی تاکہ نریندر مودی کی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپا سکے۔ ناقدین کے مطابق بھارت نہیں چاہتا کہ اس کے ناقص ہیلتھ سسٹم پر سوالات اٹھائے جائیں اور دنیا میں خود کو سب سے بڑی جمہوریت قرار دینے والے اس ملک کی بدنامی ہو۔