Jump to content

Wn/ur/افغانستان میں طالبان کی پیش رفت جاری

From Wikimedia Incubator
< Wn | ur
Wn > ur > افغانستان میں طالبان کی پیش رفت جاری

چین کا علاقائی کانفرنس میں افغانستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

چین کے صدر شی جن پنگ نے افغانستان، چین، روس، پاکستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے نمائندوں کے ایک اجتماع میں جاری کیے گئے اپنے پیغام میں افغانستان کے لیے چین کی حمایت کا وعدہ کیا ہے

چین کے صدر نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات تو نہیں بتائیں البتہ چین پہلے ہی افغانستان کو ہنگامی امداد بھیج چکا ہے اور وہاں تانبے کی کان کنی کی ترقی کی کوشش کر رہا ہے۔

چین نے ابھی تک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا لیکن وہ طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے تیزی سے پیشرفت کر رہے ہیں۔

انٹرنيشنل ڈونرز کا افغانستان کو 2.44 بلين ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کا وعدے

اقوام متحدہ نے بتايا کہ اس کا ہدف 4.4 بلين ڈالر تھا، جو حاصل نہ کيا جا سکا۔ عالمی ادارے کے سربراہ انٹونيو گوتريس نے ايک مرتبہ پھر افغانستان کی خطرناک صورتحال سے دنیا کو خبردار کیاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان ميں صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور کئی افغان شہری گزارا کرنے کے ليے اپنے بچے اور اپنے جسمانی اعضاء تک بيچنے پر مجبور ہو چکے ہيں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بقول افغانستان کی پچانوے فيصد آبادی مناسب غذا سے محروم ہے جبکہ نو ملين کو قحط کا خطرہ لاحق ہے۔


ویکی نیوز